قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کا موجودہ انتظامیہ کے شروع کردہ نئے اقدامات پر عملدرآمد پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کے بدعنوانی کی روک تھام کے نئے اقدامات کو معتبر عالمی اور قومی اداروں نے سراہا ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلاامتیاز اور بلاخوف و خطر ملک بھر سے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کے بدعنوانی کی روک تھام کے نئے اقدامات کو معتبر عالمی اور قومی اداروں نے سراہا ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلاامتیاز اور بلاخوف و خطر ملک بھر سے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں موجودہ انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے نئے اقدامات پر عملدرآمد پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلاامتیاز اور بلاخوف و خطر ملک بھر سے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے نتیجہ میں موثر اور جامع قومی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی وضع کی گئی ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں 45 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں، ان میں سے ایک پائی بھی نیب کے کسی افسر کو نہیں دی گئی، بدعنوان عناصر سے وصولی کی گئی تمام رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے جو کہ ہمارا قومی فرض ہے۔

Leave a Reply