اسلام آباد۔ 07 مئی(اے پی پی) تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرکے اصل محرکات کو منظر عام پر لایا جائے‘ یہ حملہ وزیر داخلہ پر نہیں بلکہ ریاست پر حملہ ہے‘ ارکان اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سپیکر تمام صوبوں کو خط لکھیں اور ہمارے اسلحہ …
قومی اسمبلی اجلاس، تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 07 مئی(اے پی پی) تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرکے اصل محرکات کو منظر عام پر لایا جائے‘ یہ حملہ وزیر داخلہ پر نہیں بلکہ ریاست پر حملہ ہے‘ ارکان اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سپیکر تمام صوبوں کو خط لکھیں اور ہمارے اسلحہ لائسنسوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی احسن اقبال کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ مارنے والے سے بچانے والا بہت بڑا ہے۔ اللہ نے خاص کرم کیا ہے۔ حملہ آور کے پیچھے کون ہے اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔







