اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار ابراہیم خان کے فرزند سردار خالد ابراہیم خان وفات پا گئے ہیں‘ وہ ہماری خاتون رکن قومی اسمبلی کے قریبی عزیز تھے‘ ان کے لئے فاتحہ خوانی کرائی جائے جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے سردار خالد ابراہیم کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔