چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ اکوڑہ خٹک پہنچ گئے

APP89-06 NOWSHERA: November 06 - Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani and Leader of the House in the Senate, Senator Syed Shibli Faraz offering Fateha for the departed soul of Maulana Samiul Haq at Darul Uloom Haqqania at Akora Khattak. APP

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ اکوڑہ خٹک پہنچ گئے ۔ چیئرمین سینیٹ نے مولانا سمیع الحق کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ سینیٹر سراج الحق اور سینیٹر جاوید عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک نا صرف ایک جیّد عالم دین سے محروم ہوا بلکہ ایک مدبر سیاستدان بھی ہم میں نہیں رہے۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی المناک شہادت پوری قوم کےلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، مولانا سمیع الحق کی سیاسی و دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پورا ایوان بالا صوبائی اکائیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اہل خانہ اور احباب کے غم میں برابر کا شریک ہے