اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں کارروائی اورطریق کارکے قواعد میں ترامیم متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپردکردی گئی۔ منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں آغارفیع اللہ نے قومی اسمبلی میں کارروائی اورطریق کارکے قواعد2007میں ترامیم پیش کرنے کی اجازت چاہی، یہ ترامیم اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے حوالہ سے ہیں۔ اجازت ملنے پرانہوں نے ترامیم ایوان میں پیش کردی، صدرنشین نے ترامیم متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپردکردی۔