قومی اسمبلی اجلاس، کورم مکمل ہونے تک ملتوی

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس کورم مکمل ہونے تک ملتوی کردیا۔ جمعہ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولﷺاور قومی ترانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے مختلف اراکین اسمبلی کی رواں سیشن کے دوران رخصت کی درخواستوں کی منظوری دی۔ اجلاس کی …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس کورم مکمل ہونے تک ملتوی کردیا۔ جمعہ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولﷺاور قومی ترانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے مختلف اراکین اسمبلی کی رواں سیشن کے دوران رخصت کی درخواستوں کی منظوری دی۔

اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی رکن اسمبلی صبغت اللہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی کوشش کی تو سپیکر قومی اسمبلی نے انھیں اجازت نہیں دی جا کے بعد رکن اسمبلی نبیل احمد نے کورم کی نشاندہی کردی اس پر سپیکر نے عملےکو گنتی کی ہدایت دی۔ کورم مکمل ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کورم مکمل ہونے تک ملتوی کردیا۔

مزید خبریں