قومی اسمبلی اجلاس، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کی دعا، وفات پانے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی صحت یابی کی دعا اور اس وبا سے وفات پانے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان نے کہا کہ سیمی محی الدین جمیلی کے بھائی کا انتقال …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی صحت یابی کی دعا اور اس وبا سے وفات پانے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان نے کہا کہ سیمی محی الدین جمیلی کے بھائی کا انتقال ہوا ہے۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی جائے۔ شازیہ مری نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر بعض ارکان اسمبلی اور سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی کورونا وائرس متاثر کر چکا ہے ان کی صحت یابی کے لئے اور وفات پانے والے افراد کے لئے دعا کی جائے۔