قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیر سے پارلیمانی سرگرمیاں بحال ہوں گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

142

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیر سے پارلیمانی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو جمعہ 11 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیر 14 دسمبر سے تمام پارلیمانی سرگرمیاں بحال ہوں گی تاہم تمام ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔