قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے وفد کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کی درخواست جمع کرائی۔ ہفتہ کو اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پرمشتمل وفد نے قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ظفرالحق ، سابق سپیکر قومی اسمبلی …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کی درخواست جمع کرائی۔ ہفتہ کو اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پرمشتمل وفد نے قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ظفرالحق ، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع کرائی گئی۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسیٰ، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر رانا تنویر حسین، جمعیت علماءاسلام (ف) کی خاتون رکن شاہد ہ اخترعلی، طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں ۔