اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم نشاندہی پر اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے معطل کر دی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرپرسن نزہت صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تلاوت کلام پاک ، نعت ،حدیث اور قومی ترانے کے بعد جیسے ہی وقفہ سوالات کا آغاز ہوا تو اپوزیشن رکن صبغت …
قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم نشاندہی پر اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے معطل

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم نشاندہی پر اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے معطل کر دی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرپرسن نزہت صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تلاوت کلام پاک ، نعت ،حدیث اور قومی ترانے کے بعد جیسے ہی وقفہ سوالات کا آغاز ہوا تو اپوزیشن رکن صبغت اللہ نے کورم مکمل نہ ہونے کی نشاندہی کی ۔ پینل آف چیئر پرسن نزہت صادق نے ایوان میں موجود اراکین کی گنتی کی ہدایت دی ۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد اجلاس کے لئے لازمی تعداد مکمل نہ ہونے پر پینل آف چیئرپرسن نزہت صادق نے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے معطل کر دی ۔








