اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں بابائے قوم محمد علی جناح ، محترمہ کلثوم نوازشریف اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی ہے ، اس کے علاوہ غزہ میں ایک بار پر اسرائیلیوں نے نہتے فلسطینیوں پرحملہ کیا ہے۔
شہدا کے لئے بھی دعائے مغفرت کرائی جائے۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا کہ سابق رکن حمیر حیات خان روکھڑی کاانتقال ہوا ہے اور بیگم کلثوم نواز کی بھی برسی ہے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی جائے۔ ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔