اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے پارلیمنٹ کو گالیاں دینے پر عمران خان اور شیخ رشید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پارلیمنٹ سے مراعات لینے والے اسے گالیاں دے رہے ہیں‘ پاکستان کی بقاءجمہوریت میں اور جمہوریت کا استحکام پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے‘ عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف استحقاق کی تحریک اور مذمتی قرارداد لائی جائیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی ‘ ایم کیو ایم پاکستان‘ عوامی نیشنل پارٹی‘ مسلم لیگ (ن)‘ مسلم لیگ ضیائ‘ جمیعت علماءاسلام (ف)‘ بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین نے مال روڈ لاہور میں جلسے کے دوران پارلیمنٹ کو گالیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔