اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نومنتخب سپیکر اسد قیصر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس ملک کی خودمختار پارلیمنٹ ہے اور اسے قائم رکھنے کے لئے پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ہمیں ماضی کا تلخ تجربہ ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی کہ آئین، قانون اور …
قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا سپیکر کے انتخاب کے بعد ایوان میں اظہار خیال اور نومنتخب سپیکر اسد قیصر کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نومنتخب سپیکر اسد قیصر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس ملک کی خودمختار پارلیمنٹ ہے اور اسے قائم رکھنے کے لئے پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ہمیں ماضی کا تلخ تجربہ ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی کہ آئین، قانون اور 21 کروڑ عوام کے لئے جمہوریت کو قائم رکھنے کے لئے کام کریں۔ ہماری دعا ہے کہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کرے، ملک اور عوام کے لئے مفید قانون سازی میں ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق استعمال کریں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی اور ایوان کی طرف سے نومنتخب سپیکر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال رکھیں۔








