اسلام آباد۔ 24 مئی(اے پی پی) قومی اسمبلی نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے 31ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاٹا کی 16 عام ‘ 4 خواتین اور اقلیتوں کے لئے ایک نشست مختص کی گئی ہے‘ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن عام انتخابات 2018ءکے بعد ایک سال کے اندر کرایا جائے …
قومی اسمبلی میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے 31ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 24 مئی(اے پی پی) قومی اسمبلی نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے 31ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاٹا کی 16 عام ‘ 4 خواتین اور اقلیتوں کے لئے ایک نشست مختص کی گئی ہے‘ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن عام انتخابات 2018ءکے بعد ایک سال کے اندر کرایا جائے گا۔ جمعرات کو وزیر قانون محمود بشیر ورک نے دستور 31ویں ترمیم بل 2018ءکو زیر غور لانے کی تحریک ایوان میں پیش کی ۔قومی اسمبلی نے بل کو زیر غور لانے کی تحریک کی منظوری دے دی۔ اس طرح پہلی خواندگی کا عمل مکمل ہونے پر سپیکر نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کرنے سے قبل ہال کے داخلی راستوں کو بند کرنے کا حکم دیا۔ اس طرح بل کی مختلف شقوں کے حق اور مخالفت میں ارکان کو باری باری کھڑا کرکے رائے حاصل کی۔








