قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔ 07 مئی(اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہمیں ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک‘ نظام اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سید خورشید احمد شاہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت …

اسلام آباد۔ 07 مئی(اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہمیں ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک‘ نظام اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سید خورشید احمد شاہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ کیا ہو رہا ہے ہمیں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا تو یہ صورتحال اس وقت سے درپیش ہے۔ آج پھر ہم اس مقام پر کھڑے ہیں۔ ہمیں اب مل کر بلا تفریق ہوکر سوچنا ہوگا کہ کس طرح ہمیں ملک‘ نظام اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ ارکان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے حالانکہ انہیں خطرات لاحق ہیں۔