قومی اسمبلی میں مرحوم رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی، درہ آدم خیل میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کیلئے فاتحہ خوانی

123

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں مرحوم رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی، درہ آدم خیل میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

منگل کو قومی اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایوان کے رکن ممتاز مصطفی گزشتہ روز وفات پا چکے ہیں، اسی طرح درہ آدم خیل میں 10 افراد سیلاب میں جاں بحق ہو گئے جبکہ حضرت پیر منور بادشاہ کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر علی محمد خان نے فاتحہ خوانی کرائی۔