قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری جواب

82
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کو وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قید پاکستانیوں کی کل تعداد 5229 ہے، پاکستانی قیدیوں کو جیلوں میں درپیش مسائل قونصلر رسائی کے ذریعے متعلقہ پاکستانی سفارت خانے حل کرتے ہیں جبکہ قیدیوں کی رہائی اور ان کے کیسوں میں معاونت کے لئے انہیں مکمل قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ افغان حکومت نے 2015ءکے بعد سے پاکستانی قیدیوں کی تعداد سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔