قومی اسمبلی میں یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کے لئے خصوصی نشستیں مختص کرنے کا بل 2025 منظور

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کے لئے خصوصی نشستیں مختص کرنے کا بل 2025 قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں آغا رفیع اللہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں اور شہداء کے بچوں سمیت دیگر مستحق غریب ہونہار طالب علموں کے لئے یونیورسٹیوں میں خصوصی نشستیں مختص کرنے کا بل پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر نے …

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):یونیورسٹیوں میں مستحق افراد کے لئے خصوصی نشستیں مختص کرنے کا بل 2025 قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں آغا رفیع اللہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں اور شہداء کے بچوں سمیت دیگر مستحق غریب ہونہار طالب علموں کے لئے یونیورسٹیوں میں خصوصی نشستیں مختص کرنے کا بل پیش کرنے کی اجازت چاہی۔

پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر نے اس کی مخالفت نہیں جس پر ڈپٹی سپیکر نے شق وار منظوری لی ۔ بعد ازاں آغا رفیع اللہ نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

مزید خبریں