اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے 48 ویں سیشن کے لئے قومی اسمبلی ہال کو بطور چیمبر استعمال کرنے کی تحریک کی منظوری دے دی۔
جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک پیش کی کہ 22 سے لے کر 23 مارچ تک کونسل آف فارن منسٹرز کے 48 ویں سیشن کے لئے قومی اسمبلی ہال کو بطور چیمبر استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی۔