قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح طلب

63

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجےپارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (ا)کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتےہوئے قومی اسمبلی کااجلاس طلب کیاہے ۔

اجلاس میں قانون سازی اور ایوان کی معمو ل کی کارروائی سمیت اہم قومی امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔