- Advertisement -
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعدکل (جمعہ کو)دوبارہ ہوگا۔اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت صبح 11 بجے ہوگا۔
اجلاس میں سیلابی صورتحال پر مزید بحث کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شروع ہوا تھا جبکہ پیر اور منگل کو معمول کی کارروائی روک کر سیلاب کی صورتحال پر بحث کرائی گئی جس کے بعد اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔
- Advertisement -