اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے حوالے سے جمع کرائی گئی تحریک التواءپر بحث کرائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔