اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعدکل پیر کو شام 5 بجے دوبارہ ہوگا۔اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ایجنڈے پر وقفہ سوالات کے ساتھ ساتھ دو توجہ دلائو نوٹسز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایجنڈے میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 اور پاکستان لینڈ رپورٹ اتھارٹی بل 2024 پیش جبکہ نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کی منظوری شامل ہے۔