راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں یو ایم ٹی مارخورز نے نورپور لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا ۔مارخورز نے 188 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا ، کپتان افتخار احمد اور محمد فیضان نے 66 ، 66 رنز بنائے ، افتخار احمد کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے …
چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں یو ایم ٹی مارخورز نے نورپور لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں یو ایم ٹی مارخورز نے نورپور لائنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا ۔مارخورز نے 188 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا ، کپتان افتخار احمد اور محمد فیضان نے 66 ، 66 رنز بنائے ، افتخار احمد کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے بارہویں میچ میں نورپور لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ، عامر یامین 39 ، کپتان امام الحق 28 ، حسن نواز 24 ، روحیل نذیر 22 اور شہزاد خان 16 رنز بنا کر نمایاں رہے ، مارخورز کی طرف سے عاکف جاوید اور نثار احمد نے دو
دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں یو ایم ٹی مارخورز نے مطلوبہ ہدف اعصاب شکن مقابلے کے بعد آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔کپتان افتخار احمد اور محمد فیضان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ میں 88 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا ، افتخار احمد نے 31 گیندوں پر 66 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 8 فلک شگاف چھکے اور 2 چوکے شامل تھے ، محمد فیضان نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے ، لائنز کی جانب سے شاہد عزیز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
افتخار احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، واضح رہے کہ مارخورز کی یہ ایونٹ میں پانچ میچ کھیل کر چوتھی کامیابی ہے۔








