وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض خان کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کی منظوری پرمبارکباد

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض خان کو حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازنے کی منظوری پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پشاور۔ 15 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض خان کو حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازنے کی منظوری پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ایم ریاض خان کےلیے تمغہ امتیاز کی منظوری نہ صرف ان کی صحافتی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ خیبر پختونخوا کے صحافتی برادری کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے ایم ریاض خان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمغہ امتیاز کی منظوری ان کی خدمات کا ایک اہم قومی اعتراف ہے اور وہ اس اعزاز کے بجا طور پر مستحق ہیں۔