بھارتی ریاست منی پورمیں نسلی فسادات کی نئی لہر،مودی سرکار حالات پرقابوپانےمیں بری طرح ناکام ہو چکی، دکن کرونیکل

بھارتی ریاست منی پورمیں نسلی فسادات کی نئی لہر کے دوران مودی سرکارحالات پرقابوپانےمیں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔مودی سرکارکی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پورکو آگ میں جھونک دیا ہے اور نسلی فسادات شدت اختیارکرگئے ہیں۔ بھارت کا اپنا جریدہ ’’دکن کرونیکل‘‘ منی پورمیں اٹھنےوالے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):بھارتی ریاست منی پورمیں نسلی فسادات کی نئی لہر کے دوران مودی سرکارحالات پرقابوپانےمیں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔مودی سرکارکی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پورکو آگ میں جھونک دیا ہے اور نسلی فسادات شدت اختیارکرگئے ہیں۔ بھارت کا اپنا جریدہ ’’دکن کرونیکل‘‘ منی پورمیں اٹھنےوالے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق منی پورکےضلع کانگ پوکپی میں منگل کی رات مسلح حملہ آوروں نے ایک ناگا گاؤں پر حملہ کرکے 9 مکانات کو آگ لگا دی،منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں مسلح افراد نے پہلے فائرنگ کی اور بعد میں گھروں کو نذرِ آتش کر دیا ۔بھارتی جریدہ کے مطابق واقعے کے بعد ریاست کے پہاڑی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق ہنگامی اپیلوں کے باوجود قریب موجود سینٹرل ریزرو اورریاستی پولیس نے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کوروکنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، حالیہ فسادات کے واقعات سےثابت ہوتا ہےکہ مودی سرکار میں بھارت میں اندرونی خلفشار اور آزادی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔

 

مزید خبریں