پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب ،جہلم راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے، ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو نارمل ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کالا باغ 3 لاکھ56 ہزار کیوسک ،چشمہ میں3 لاکھ 32 …

لاہور۔15اگست (اے پی پی):پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب ،جہلم راوی اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے، ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو نارمل ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کالا باغ 3 لاکھ56 ہزار کیوسک ،چشمہ میں3 لاکھ 32 ہزار اور تربیلا میں پانی کا بہائو2 لاکھ 89 ہزار کیوسک ہے۔

نارووال کے نالہ بسنتر، نالہ ایک اور پلکھو وزیر آباد میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 67 فیصد بھر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دریائوں ،نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں دریائوں اور ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔

 

مزید خبریں