چین، کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

چین کے صوبہ یوننان میں چھوٹی کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہواننگ کاؤنٹی کی حکومت نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی شام تقریباً 6 بجے ہواننگ کاؤنٹی میں نان پن دریا پر پیش آیا،جب کشتی میں سوار 6 افراد پانی میں گر گئے۔

بیجنگ۔15اگست (اے پی پی):چین کے صوبہ یوننان میں چھوٹی کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہواننگ کاؤنٹی کی حکومت نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی شام تقریباً 6 بجے ہواننگ کاؤنٹی میں نان پن دریا پر پیش آیا،جب کشتی میں سوار 6 افراد پانی میں گر گئے۔

کاؤنٹی حکومت کے مطابق ایک شخص کو بچا لیا گیا جبکہ5 افراد لاپتہ ہو گئے تھے ،حادثے کے بعد مقامی حکام نے ہنگامی خدمات، فائر بریگیڈ اور پولیس کے 470 سے زائد امدادی اہلکار تعینات کیے۔

تلاش کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے پڑوسی شہروں اور علاقوں کے حکام سے بھی تعاون کیا گیا۔ ہفتے کی صبح 8 بجے تک لاپتہ ہونے والے پانچ افراد میں سے 2 کو تلاش کر لیا گیا اور انہیں مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ مقامی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔