بلغاریہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی فضائیہ کو2030 میں امریکا سے آٹھ F-16 Block 70 جنگی طیارے ملنے کا امکان ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق وزارتِ دفاع نے بیان میں بتایا کہ لاک ہیڈ مارٹن نے ہمیں طیاروں کی تیاری کے عمل میں بعض مشکلات سے آگاہ کیا ہے، جس کے باعث ترسیل میں تاخیر ہوگی اور یہ طیارے 2030 کی دوسری سہ …
بلغاریہ کو امریکا سے آٹھ F-16 جنگی طیارے 2030 میں ملنے کا امکان ہے،وزارتِ دفاع

مزید خبریں
صوفیہ۔15اگست (اے پی پی):بلغاریہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی فضائیہ کو2030 میں امریکا سے آٹھ F-16 Block 70 جنگی طیارے ملنے کا امکان ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق وزارتِ دفاع نے بیان میں بتایا کہ لاک ہیڈ مارٹن نے ہمیں طیاروں کی تیاری کے عمل میں بعض مشکلات سے آگاہ کیا ہے، جس کے باعث ترسیل میں تاخیر ہوگی اور یہ طیارے 2030 کی دوسری سہ ماہی تک فراہم کیے جائیں گے۔
یہ حتمی تاریخ نہیں ہے، تاہم امریکی کمپنی طیاروں کی تیاری تیز کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ اس سے قبل بلغاریہ کی فضائیہ نے بتایا تھا کہ نئے F-16 جنگی طیارے 2026 کے دوسرے نصف یا 2027 میں آپریشنل ڈیوٹی پر شامل ہو جائیں گے۔ آٹھ طیاروں کی دوسری کھیپ بھی 2027 تک پہنچنے کی توقع تھی، تاکہ بلغاریہ ایک مکمل جنگی سکواڈرن تشکیل دے سکے۔
F-16 طیاروں کی ترسیل بلغاریہ کی فضائیہ کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ اس کے موجودہ MiG-29 جنگی طیارے اپنی سروس لائف کے اختتام کے قریب پہنچ چکے ہیں۔.







