جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی 17 اگست سے سعودی عرب اور عمان کا سرکاری دورہ کریں گے جو سے 22 اگست تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نےبتایا کہ جاپانی وزیر خارجہ مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
جاپان کے وزیر خارجہ 17 اگست سے سعودی عرب اور عمان کا دورہ کریں گے
ٹوکیود۔15اگست (اے پی پی):جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی 17 اگست سے سعودی عرب اور عمان کا سرکاری دورہ کریں گے جو سے 22 اگست تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نےبتایا کہ جاپانی وزیر خارجہ مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
جاپانی وزیر خارجہ یمن کی صدراتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی سے بھی ملاقات کریں گے جو اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد علاقائی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا، آبنائے ہرمز اور باب المندب کے ذریعے آزادانہ اور محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ کی دورے کے دوران کئی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت بھی متوقع ہے۔









