مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے عمرہ زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد الحرام میں ازدحام سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں۔ اردو نیوز کے مطابق اتھارٹی نے ہفتہ کو بیان میں کہا کہ مسجد الحرام میں رات10سے صبح 4بجے اور صبح9سے شام4بجے تک عمرہ زائرین کی تعداد کم رہتی ہے۔ صبح 5 سے صبح8بجے تک اعتدال جبکہ …
سعودی عرب، عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں ازدحام سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی ہدایت
ریاض۔15اگست (اے پی پی):مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے عمرہ زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد الحرام میں ازدحام سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں۔ اردو نیوز کے مطابق اتھارٹی نے ہفتہ کو بیان میں کہا کہ مسجد الحرام میں رات10سے صبح 4بجے اور صبح9سے شام4بجے تک عمرہ زائرین کی تعداد کم رہتی ہے۔ صبح 5 سے صبح8بجے تک اعتدال جبکہ شام5سے رات 9بجے تک زیادہ ازدحام رہتا ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ پیشگی منصوبہ بندی مسجد الحرام کے اندر آسانی سے موومنٹ کو یقینی بناتی ہے۔ عمرہ زائرین دستیاب ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے مطاف اور مسعی کے مختلف حصوں میں ازدحام کے انڈیکیٹرز کی مانیٹرنگ کریں تاکہ عمرے کی ادائیگی کے لیے موزوں ترین وقت کا انتخاب کیا جا سکے۔ پیشگی منصوبہ بندی اور مناسب وقت کا انتخاب مسجد الحرام میں زائرین کی آمد و رفت میں روانی کو بہتر بناتا ہے۔
گزشتہ ماہ جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ عمرہ سیزن کے آغاز 15 ذوالحجہ سے محرم 1448 کے اختتام تک ڈیڑھ ماہ کے دوران 9 لاکھ 20 ہزار 500 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔








