چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےکہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے ان کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں دانش سکول اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملک کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی انتہائی اہم ہے،چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےکہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے ان کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں دانش سکول اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں طلبہ نے 14 اگست کی مناسبت سے اردو اور انگریزی تقاریر پیش کیں جبکہ ملی نغموں نے تقریب میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور جذبہ پاکستان کو مزید اجاگر کیا جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
اس موقع پرچیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے ان کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی انتہائی اہم ہے۔انہوں نے دانش سکولز کے منصوبے کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن اور اس کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشرے کے محروم اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ہر ممکن بہترین، معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ملک میں مساوی تعلیمی مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ باصلاحیت اور مستحق طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہترین تربیت فراہم کرکے انہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں موثر کردار ادا کرنے والے قیمتی انسانی اثاثے کے طور پر تیار کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔پرنسپل دانش سکول اسلام آباد محمد اصغر ملک نے تقریب میں شرکت پرمہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بطورِ یادگار و اعزاز رانا مشہود احمد خان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔








