اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) پیر کی شام چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں ہو گا۔ جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔ اجلاس سے قبل سپیکر کی زیر صدارت ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں پیر سے شروع ہونے والے رواں سیشن کے لئے اجلاس کا دورانیہ اور ایجنڈے کا فیصلہ کیا جائے گا۔