27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خاتمے اور قومی اسمبلی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضے کے فوری خاتمے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس مزید سخت اقدامات کرے اور آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دے، تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر جاری مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ قومی اسمبلی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر غیر قانونی قبضے کے فوری خاتمے کی بھی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کے لئے ریپڈ رسپانس یونٹ (آر آر یو ) اور انٹر ایجنسی ٹاسک فورس (آئی اے ٹی ایف ) کے تعاون کو بڑھانے پر زور دیا اور ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اہم کیسز میں تحقیقات مزید تاخیر کا شکار نہ ہوں۔اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں منشیات کی روک تھام، بین الاقوامی تعاون، تعلیمی اداروں میں ڈرگ استعمال کے سدباب، ایف آئی اے کے کیسز، پولیس کی کارکردگی اور زمینوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ حکومت نے منشیات کے خلاف ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کیا ہے تاہم عملے کی کمی کے باعث اس کی کارکردگی محدود ہے۔

اس موقع پر کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی سطح پر 32 ایجنسیوں پر مشتمل انٹر ایجنسی ٹاسک فورس ڈرگ انٹردکشن آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے جس کا مقصد پاکستان کو منشیات سے پاک ریاست بنانا ہے۔کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے جاری مہم کو سراہتے ہوئے اے این ایف کو مزید سخت اقدامات کی سفارش کی۔اجلاس میں کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2025 کمیٹی کو بھجوایا گیا جبکہ دیگر بلز مؤخر کر دیئے گئے۔ ایم این اے شرمیلا فاروقی نے اسلام آباد اینیمل پروٹیکشن بل واپس لے لیا۔کمیٹی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اہم مقدمات میں تحقیقات مزید تاخیر کا شکار نہ ہوں اور فوری پیشرفت رپورٹ دی جائے۔ اس موقع پر ویزا اور پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کی فہرست وزیر مملکت داخلہ کو پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز نے کرپا تھانے کے مقدمات پر بریفنگ دی تاہم کمیٹی نے مزید تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس میں طلب کر لی۔ کمیٹی نے قومی اسمبلی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔اجلاس میں اراکین اسمبلی انجم عقیل خان، چوہدری نصیر احمد عباس، نوشین افتخار، ملک شاکر بشیر اعوان، سید رفیع اللہ، حاجی جمال شاہ کاکڑ، عبدالقادر پٹیل، خواجہ اظہار الحسن، نوابزادہ میر جمال رئیسانی، محمد اعجاز الحق اور شرمیلا فاروقی سمیت متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں