اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے چئیرمین اسدعمر نے کہا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشیت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی تھی۔منگل کو یہاں کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے وضاحت کی کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں بالخصوص ایکسچینج ریٹ کے ضمن میں …
قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے چئیرمین اسدعمر کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے چئیرمین اسدعمر نے کہا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشیت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی تھی۔منگل کو یہاں کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے وضاحت کی کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں بالخصوص ایکسچینج ریٹ کے ضمن میں ان کے بیان کو میڈیا میں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسدعمر نے کہاکہ انہوں نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ کو مصنوعی بنیادوں پر رکھا ہوا تھا جس سے ملکی معیشیت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ میڈیا میں ان سے منسوب بیان چلا یا گیا کہ ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے اسحاق ڈارکی پالیسیاں درست تھیں۔ اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی افواہوں پر حیرت کا اظہارکیا اورکہا کہ اس طرح کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔








