قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پرافسوس ، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا متعلقہ حکام کو بارشوں سے پیش …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا متعلقہ حکام کو بارشوں سے پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں زخموں ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکرنے متعلقہ ادارے کو بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے نمٹنے کے لیے بروقت حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور انہوں نے بارشوں سے ملک بھر میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے اور زخموں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔