قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کاجیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت

سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مکہ مکرمہ میں آتش زدگی میں پاکستانیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہار

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نےجیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے عمران اسلم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسلم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دےاور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے ۔