قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا سینیٹر سیف اللہ بنگش کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سینیٹر سیف اللہ بنگش کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔