قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کےخطاب سے ہو گا،ڈاکٹر بابر اعوان

57
سوشل میڈیا کمپنی کی رجسٹریشن ضروری ہے،رجسٹریشن کا طریقہ کار اور فارم موجود ہیں، مشیر برائے پارلیمانی امور

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کےخطاب سے 13 ستمبر صبح 11 بجے ہو گا۔

جمعہ کو یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیشن کیلئے ان کی صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ سے مشاورت ہوئی ہے ۔صدر مملکت حکومت کی 3 سالہ کارکردگی اور چوتھے پارلیمانی سال کے روڑ میپ کے نکات پر خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے، کوویڈ اوراپوزیشن کی دھمکیوں کے باوجود چوتھے سال کا آغاز پارلیمنٹ اور حکومت دونوں کی کامیابی ہے۔عمران خان کی حکومت 5 سال اور انتخابی وعدے دونوں پورے کرے گی۔