قومی اسمبلی کے ہفتہ کوہونےوالے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

46
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کے ہفتہ کوہونےوالے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔اجلاس میں تلاوت،نعت اور قومی ترانہ کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قرارداد پیش کریں گے کہ یہ ایوان دستور پاکستان کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت وزیر اعظم عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کرے۔

دستور پاکستان کی شق 91 کی ذیلی شق 7 کی اس شق میں ہے کہ وزیر اعظم صدر کی خوشنودی کے دوران عہدے پر فائز رہے گا،لیکن صدر اس شق کے تحت اپنے اختیارات استعمال نہیں کرے گا تا وقتیکہ اسے یہ اطمینان نہ ہو کہ وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے،جس صورت میں وہ قومی اسمبلی کو طلب کرے گا اور وزیر اعظم کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا حکم دے گا۔