اسلام آباد میں تین روزہ سیاحتی فیملی میلے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، سمیت متعدد وزرا اورشہریوں کی شرکت ، نوجوان پیرا گلائیڈنگ میں حصہ لیں، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد میں تین روزہ سیاحتی فیملی میلے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، سمیت متعدد وزرا اورشہریوں کی شرکت ، نوجوان پیرا گلائیڈنگ میں حصہ لیں، سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد میں تین روزہ سیاحتی فیملی میلے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، سمیت متعدد وزرا اورشہریوں کی شرکت ، نوجوان پیرا گلائیڈنگ میں حصہ لیں، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ سے تین روزہ سیاحتی فیملی میلے کا آغاز ہو گیا ہے، تین روزہ فیسٹیول میں اسلام آ باد اور گردو نواح کے شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی جبکہ وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ شہریوں کے لئے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر شاندار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے، میلے میں بچوں اور خواتین کی دلچسپی کے لئے ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

جمعہ کو ایف نائن پارک میں میلے کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری، پاکستان پیرا گلائیڈز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شہریوں کے لئے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر شاندار میلے کاانعقاد کیا گیا ہے ۔ میلے میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین شریک ہیں۔ میلے کا اہتمام نجی شعبہ نے کیا اور حکومت نے بھرپور معاونت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا گلائیڈنگ ہرگز مہنگا شوق نہیں، نوجوان اس کھیل میں حصہ لیں۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پہلی بار سپورٹس اور سیاحتی شعبہ مل کر فیسٹیول کا اہتمام کررہے ہیں۔

اسلام آباد اور پاکستان کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ فیسٹیول اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی بہتر ہے۔ اس فیسٹول سے سیاحت اور کھیلوں کی تجدید ہو رہی ہے۔ اس کے انعقاد پر پیرا گلائیڈرز ایسوسی ایشن کو بھی مبارک باد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس فیسٹیول کے لئے وہ خود پرجوش ہیں۔ ہماری دعوت پر دبئی سے ہر سیکٹر میں اپنا نام بنانے والی سکینہ بھی آئی ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بھر پور طریقے سے فیسٹیول میں شرکت کریں گے، تین روزہ میلے میں بچوں اورخواتین کے لئے تفریح کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تین دن کی اس رنگا رنگ محفل میں شہری پاکستان کا جشن منائیں۔ وزیر اعظم کا یہ موقف ہے کہ سیاحت ہمارے دل کے قریب ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ پہلی بار مسلح افواج کے سکائی ڈائیورز بھی ٹورازم ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں۔ چترال سے پیرا گلائیڈر آج سے شروع ہونے والے تین روزہ سیاحتی میلے میں شرکت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں پیرا گلائیڈنگ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ یہ سیاحت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔ گوادر میں بھی اس طرح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذلفی بخاری نے کہا کہ میلے میں پیراگلائیڈنگ، پیرا ٹروپنگ ، بچوں کے کھانے سٹالز اور کھانے پینے کے اشیاءمیں میسر آئیں گی۔ تین روزہ فیسٹیول میں بچوں کی دلچسپی کے لئے مختلف ایونٹس رکھے گئے ہیں۔ میلے میں گھڑ سواری قیمتی گاڑیوں کی نمائش ، بچوں کے کھیلوں اور کھانے پینے کا سامان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول سے ایڈونچر ٹورازم کو فروغ ملے گا۔ ہر وزارت نے اس فیسٹیول کے لئے بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی کہاکہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول سیاحت کی بنیاد ہے ۔ عمر ایوب جو کہ خود پیرا گلائیڈر ہیں انہوں نے اس میں بڑی دلچسپی لی اور معاونت کی ہے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ پیرا گلائیڈرز ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس فیسٹیول کا بیڑہ اٹھایا۔ پیرا گلائیڈرز ایسوسی ایشن کی تجاویز اور آراءاس فیسٹیول کے بعد ان کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے اس پر غور کریں گے تاکہ سیاحت کی بہتری کے لئے مل کر کام کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سیاحت کے فروغ کے لئے اس ایونٹ کی بھرپور کوریج کرے ۔