وفاقی دارالحکومت میں پولن میں کمی ریکارڈ

پولن

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 81 سے کم ہوکر 74 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 30 مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 08 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 29 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔