قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے پبلک نوٹس 27 اگست کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک وصول کئے جائیں گے، نامزد …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے پبلک نوٹس 27 اگست کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک وصول کئے جائیں گے، نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت 31 اگست کو کی جائے گی۔ ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے یہ اپیلیں 13 ستمبر تک نمٹائی جائیں گی،