اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج ہفتہ تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں کو 13 ستمبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ امیدواروں کی نظر …
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں )آج( تک جمع کرائی جا سکیں گی، پولنگ 14اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج ہفتہ تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں کو 13 ستمبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 15ستمبر کو واپس لئے جا سکیںگے جبکہ 16 ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیںگے، پولنگ 14اکتوبر کو ہوگی۔








