قومی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 717 جدہ سے 158عازمین حج کو لے کر سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچ گئی اور وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی اور خصوصی امور ارمغان سبحانی نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔
قومی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 717 جدہ سے 158عازمین حج کو لے کر سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچ گئی،وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی نے استقبال کیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 01 جون (اے پی پی):قومی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 717 جدہ سے 158عازمین حج کو لے کر سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچ گئی اور وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی اور خصوصی امور ارمغان سبحانی نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ محمد عمیر خان کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 717 جدہ سے 158عازمین حج کو لے کر(آج) پیر کو پہلی پروازسیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچ گئی اور وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی اور خصوصی امور ارمغان سبحانی نے حجاج کرام کا استقبال کیا، چیئر مین سیال حسن علی بھٹی، وائس چیئر مین وقاص افضل، ممبر بورڈ سیال شاہد رضا سمیت دیگر حکام نے حجاج کا استقبال کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے اس موقع پر کہا کہ حجاج کرام کا استقبال کرنا میرے لیے سعادت ہے اور حکومت پاکستان نے حجاج کرام کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔
چیئرمین سیال حسن علی بھٹی نے کہا کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ کی طرف سے حجاج کرام کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 158 عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز پی ایف717 جدہ سے سیالکوٹ پہنچی، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر پوسٹ حج فلائٹ آپریشن میں قومی ائیرلائن اور ائیر سیال کے فلائٹ آپریشن جاری ہیں۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر حجاج کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی گئیں، حجاج کرام کا سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ قومی ائیرلائن کی جانب سے 5 جبکہ ائیر سیال کی جانب سے 21 پروازوں کے ذریعے 5000 سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس سے واپس لایا جائے گا۔آج مجموعی طور پر 3 پروازوں پی ایف717 ،پی ایف 721 اور پی کے761 پر 708 حجاج کرام کو لے کر سیالکوٹ پہنچیں گیں۔








