اسلام آباد ۔14 جولائی(اے پی پی)قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ سرکاری سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے 327 عازمین حج کو پرواز پی کے7003 اسلام آباد سے لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ وزارت مذہبی امورکے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن ”پی آئی اے“ نے باقاعدہ حج آپریشن کا آغازکردیا ہے، پہلی پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے پی کے7001 ،300 سے …
قومی ایئر لائن کا حج آپریشن شروع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔14 جولائی(اے پی پی)قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ سرکاری سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے 327 عازمین حج کو پرواز پی کے7003 اسلام آباد سے لے کر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ وزارت مذہبی امورکے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن ”پی آئی اے“ نے باقاعدہ حج آپریشن کا آغازکردیا ہے، پہلی پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے پی کے7001 ،300 سے زائد عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئی ہے جبکہ پی آئی اے کی دوسری حج پرواز پی کے7003 اسلام آباد سے 327 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ کیا گیا۔








