اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں قومی تاریخ ورثہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 9 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 20 کروڑ 36 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی …
قومی تاریخ ورثہ ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 26 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں قومی تاریخ ورثہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 9 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 20 کروڑ 36 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان اکادمی ادبیات ریجنل آفس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 50 لاکھ، تاریخی اور مذہبی سائٹس پاکستان کے لئے 62 لاکھ، نیشنل لائبریری پاکستان اسلام آباد کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے لئے 2 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔









