قومی تھروبال چیمپئن شپ 19 مارچ سے شروع ہو گی

62

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا کے تعاون سے قومی تھروبال چیمپئن شپ 19 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے22 مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی اور رینجرز کے علاوہ سکول اور کالجز کی ٹیمیں شامل ہیں۔