دبئی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، جونی بیئرسٹو 38، نیکولاس پوران 18 اور ثام بیلنگز 56 درجے لمبی چھلانگ لگا کر بالترتیب 55ویں، 79ویں اور 84ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں راشد خان سرفہرست ہیں، عادل رشید 2، کرس جورڈن 4 اور …
آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان

مزید خبریں
دبئی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، جونی بیئرسٹو 38، نیکولاس پوران 18 اور ثام بیلنگز 56 درجے لمبی چھلانگ لگا کر بالترتیب 55ویں، 79ویں اور 84ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں راشد خان سرفہرست ہیں، عادل رشید 2، کرس جورڈن 4 اور ڈیوڈ ویلے 7 درجے ترقی پا کر بالترتیب تیسرے، دسویں اور 11ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، کولن منرو دوسرے اور میکسویل تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، جوروٹ 3، جونی بیئرسٹو 38، نیکولاس پوران 18 اور ثام بیلنگز 56 درجے ترقی پا کر بالترتیب 21ویں، 55ویں، 79ویں اور 84ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں افغانی سپنر راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے شاداب خان کا دوسرا نمبر ہے








