قومی جوڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

104

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے گرینڈسلم جوڈو ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی جوڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میںجاری ہے قومی ٹیم کے کوچ جمیل کھوکھر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 8 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں قصر خان 81 کلوگرام، ندیم اکرم 73کلوگرام، امیتاز حسین 73کلوگرام، محمد عمیر 73کلوگرام، مبشر حسین 60کلوگرام، افتخار احمد 60کلوگرام، محمد عباس 81 کلوگرام اور کرامت بٹ 81 کلوگرام شامل ہیں،